اسلامیات گائیڈ سے کیسے فائدہ اٹھائیں؟

اسلامیات گائیڈ ایک وسیع ڈیٹا بیس ہے  جس میں سلیف لرننگ سسٹم کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ (یہ ڈیٹا بیس پروٹیکٹڈ موڈ میں کام کرتا ہے) جس سے تین مختلف طریقوں پر مشتمل سیلف لرننگ ہوسکتی ہے؛

پہلا طریقہ: خود سرگرمی (جس میں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے) اور سیلف ٹیسٹ کی ٹیب میں یہ موجود ہے۔ یہاں آپ کو تین طرح لرننگ اور پیپرز کی تیاری ہوسکتی ہے:

اول؛ عمومی نصاب کے سوالات پر مشتمل ٹیسٹ (جس میں آپ محدود وقت میں مطلوبہ تعداد کے سوالات کو حل کرکے اپنی استعداد کا اندازہ کرسکتے ہیں)

دوم؛ پبلک سروس کمیشنز کے طرز اور سابقہ پیپرز کے سوالات پر مشتمل ٹیسٹ(جس میں آپ محدود وقت میں مطلوبہ تعداد کے سوالات کو حل کرکے اپنی استعداد کا اندازہ کرسکتے ہیں)

سوم اسلامیات کے مختلف مضامین  یعنی قرآن، حدیث، فقہ، اسلام اور سائنس وغیرہ کے اعتبار سے ٹیسٹ جو محدود سوالات پر مشتمل ہوگا۔ 

دوسرا طریقہ: جس میں حل شدہ سابقہ تحریری امتحانات(جو کہ لیکچرار اسلامیات کے لیے پبلک سروس کمیشن کے سابقہ پیپرز، جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر داخلہ سے متعلقہ ٹیب میں موجود ہیں)

تیسرا  عمومی طریقہ: جس میں ہر مضمون سے متعلقہ امتحانات اور عمومی مختصر و کثیر الانتخابی  سوالات (مع حل شدہ جوابات ) ، جو ہر مضمون کی متعلقہ  ٹیب میں موجود ہیں۔ یہاں مختصر سوالات کو کلک کرنے سے ان کا جواب نیچے واضح ہوجائے گا جبکہ کثیر الانتخابی سوالات میں ممکنہ جواب پر کلک کرنے سے درست جواب سبز رنگ  سے واضح ہوجائے گا اور غلط جواب سرخ رنگ سے واضح ہوجائے گا، نیز ذیل میں درست جواب کی وضاحت بھی میسر ہوگی۔ اس سیکشن کی ٹیب کو کلک کرنےسے آپ کو کسی بھی مضمون سے متعلقہ عمومی نصاب  اور اس کی مجوزہ و نصاب میں شامل کتب کا تعارف بھی میسر ہوگا۔ 

مزید معلومات یا اپنی قیمتی آراء کے لیے نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں لکھیے یا ہم سے رابطہ کیجیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *