اسلامیات گائیڈ ایک آن
لائن پلیٹ فارم ہے جو اسلامی علوم سے متعلقہ مضامین (نیز مختلف تعلیمی نصابات اور
درجوں / ڈگری
پروگرامز مثلاً بی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی علومِ اسلامیہ کے
مطابق) مواد کو مختصر سوالات مع حل شدہ جوابات، کثیر الانتخابی سوالات اور ان کے
حل شدہ جوابات اور اسی طرح مختلف بنیادی کتب و مصادر و مراجع کو
امتحانی نقطہ نظر سے مطالعے کے لیے فراہم کرنے کا جامع ذریعہ ہے۔ یہ ویب سائٹ
اسلامیات (علومِ اسلامیہ) کے ذیلی تمام بنیادی مضامین سے متعلقہ تعلیمی مواد
کو امتحانی نقطہ نظر سے آسان پیرائے میں پیش کرتی ہے، جس میں قرآنیات، علوم
القرآن، حدیث و علوم الحدیث، فقہ اسلامی اور علوم الفقہ، سیرت النبی ﷺ ،
مطالعہ ادیانِ و مذاہب (تقابلِ ادیان)، دعوت و ارشاد، اسلامی تاریخ، تاریخ
خلفائے راشدین، تاریخ بنو امیہ و بنو عباس، تاریخ برصغیر و بادشاہان، اسلام
اور سائنس، تصوف و احسان، استشراق و مستشرقین، مطالعہ پاکستان، دنیا کے بارے مشہور
اور بنیادی معلومات ، عالمِ اسلام کے وسائل و مسائل ، بین الاقوامی و اسلامی
امور برائے سماج و مذہب جیسے نصابی مضامین پر جامع مانع انداز میں امتحانی
طرز اور نقطہ نظر سے مواد شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلامیات
گائیڈ میں بالخصوص لیکچرار اسلامیات، سبجیکٹ سپیشلسٹ اسلامیات، اسلامیات کے
اساتذہ، ماہرینِ مضمون کے انتخاب کے لیے ماضی میں منعقد کیے جانے والے مختلف النوع
امتحانی پرچہ (حل شدہ) بھی دستیاب ہیں۔ جس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن، فیڈرل پبلک
سروس کمیشن، سندھ پبلک سروس کمیشن، خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن، این ٹی ایس
اور دیگر امتحانی اداروں کےتحت منعقد ہونے والے سابقہ پیپرز برائے اسلامیات(علومِ
اسلامیہ) موجود ہیں۔نیز مختلف جامعات بالخصوص جامعہ پنجاب لاہور، جی سی یونیورسٹی
فیصل آباد، جی سی یونیورسٹی لاہور، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد،
اور ملک کی دیگر معروف سرکاری جامعات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی
اسلامیات میں داخلوں کے لیے ہونے والے امتحانات او ر سابقہ پرچوں کے نمونہ جات (حل
شدہ) موجود ہیں۔اسی طرح مقابلہ کے امتحانات میں اسلامیات کے مضمون کی تیاری کے لیے
بھی حل شدہ سوالات کو پیش کیا گیا ہے۔
لیکچرار اسلامیات، سبجیکٹ
سپیشلسٹ برائے اسلامیات، اسلامیات کے اساتذہ کی تقرری کے لیے ہر اسکالر اس ویب
سائٹ سے مفت استفادہ کرتے ہوئے تیاری کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں ان امتحانات کی تیاری
میں استعمال ہونے والی پی ڈی ایف کتب کو بھی پیش کیا گیا ہے جنہیں مفت میں ڈاؤن
لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
اسلامیات گائیڈ کو تیار
کرتے ہوئے اس بات کا ازحد خیال رکھا گیا ہے کہ تمام تر معلومات درست اور تازہ ہوں
اور امتحانی نقظہ نظر کے عین مطابق اور کسی بھی قسم کے اختلاف سے پاک ہوں۔
صارفین کی سہولت کو
مدنظر رکھتے ہوئے، اسلامیات گائیڈ ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے جہاں فی الحال
کسی تیسری پارٹی کے لنکس یا بیرونی تدوین کی اجازت نہیں ہے، تاکہ مواد کی درستگی
اور حتمی پہنچ کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ پلیٹ فارم طلباء، محققین، اور اسلامی
تعلیمات اور جدید اسلامی فکر کی تفہیم میں دلچسپی رکھنے والوں کی مدد کے لیے وقف
ہے۔
اسلامیات گائیڈ ایک وسیع
ڈیٹا بیس ہے جس میں سلیف لرننگ سسٹم کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔ (یہ ڈیٹا
بیس پروٹیکٹڈ موڈ میں کام کرتا ہے) جس سے تین مختلف طریقوں پر مشتمل سیلف لرننگ
ہوسکتی ہے؛
پہلا
طریقہ: خود
سرگرمی (جس میں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ہے) اور سیلف ٹیسٹ کی ٹیب میں یہ موجود
ہے۔ یہاں آپ کو تین طرح لرننگ اور پیپرز کی تیاری ہوسکتی ہے:
اول؛ عمومی نصاب کے سوالات پر
مشتمل ٹیسٹ (جس میں آپ محدود وقت میں مطلوبہ تعداد کے سوالات کو حل کرکے اپنی
استعداد کا اندازہ کرسکتے ہیں)
دوم؛ پبلک سروس کمیشنز کے طرز
اور سابقہ پیپرز کے سوالات پر مشتمل ٹیسٹ(جس میں آپ محدود وقت میں مطلوبہ تعداد کے
سوالات کو حل کرکے اپنی استعداد کا اندازہ کرسکتے ہیں)
سوم اسلامیات کے مختلف مضامین
یعنی قرآن، حدیث، فقہ، اسلام اور سائنس وغیرہ کے اعتبار سے ٹیسٹ جو محدود
سوالات پر مشتمل ہوگا۔
دوسرا
طریقہ: جس
میں حل شدہ سابقہ تحریری امتحانات(جو کہ لیکچرار اسلامیات کے لیے پبلک سروس کمیشن
کے سابقہ پیپرز، جامعات میں ایم فل اور پی ایچ
ڈی کی سطح پر داخلہ سے
متعلقہ ٹیب میں موجود ہیں)
تیسرا
عمومی طریقہ: جس میں ہر مضمون سے متعلقہ امتحانات اور عمومی مختصر و کثیر
الانتخابی سوالات (مع حل شدہ جوابات ) ، جو ہر مضمون کی متعلقہ ٹیب
میں موجود ہیں۔ یہاں مختصر سوالات کو کلک کرنے سے ان کا جواب نیچے واضح ہوجائے گا
جبکہ کثیر الانتخابی سوالات میں ممکنہ جواب پر کلک کرنے سے درست جواب سبز رنگ سے واضح ہوجائے گا
اور غلط جواب سرخ رنگ سے واضح ہوجائے گا، نیز ذیل میں درست جواب کی وضاحت بھی میسر
ہوگی۔ اس سیکشن کی ٹیب کو کلک کرنےسے آپ کو کسی بھی مضمون سے متعلقہ عمومی نصاب
اور اس کی مجوزہ و نصاب میں شامل کتب کا تعارف بھی میسر ہوگا۔
مزید معلومات یا اپنی
قیمتی آراء کے لیے نیچے دیے گئے کمنٹ باکس میں لکھیے یا ہم سے رابطہ کیجیے۔
Assalam o alikam.
Very nice step for serving research in islamic studies.it will help students and scholars.it is highly appreciated.may allah give blessing and regard in it.
Regard majid ul hassan
M.phil student
یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سکالرز کیلئے ہمہ جہت سے پڑھنے لکھنے اور بہت کطھ سیکھنے کے مواقع رکھے گئے ہیں
یہ پلیٹ فارم مصروف لوگوں کیلئے ایک بیترین ٹول ہے
ایک اچھی کاوش،اللہ جزائے خیر دے
آپ اپیلیکشن بنائیں یا واٹس ایپ چینل ایسے تو ہر وقت ہر لمحہ کسی کے پاس بھی نیٹ کی سہولت نہیں ہوتی
Good effort
good
بہترین
I am very impressed
اللّٰہ اس کاوش کو قبول فرمائے آمین