Famous English Quran Translations

مترجم جارج سیل، آپ1697ء کے لگ بھگ کینٹ(Kent)میں پیدا ہوئے جو انگلینڈ کے جنوب مشرق کا ایک شہر ہے اور چالیس سال کی عمر میں نومبر1736ء کو اپنے گھر میں فوت ہو گئے۔ موصوف کے ترجمہ قرآن کو بہت شہرت ملی جس کے متعلق کہا جا تا ہے کہ : انگریزی زبان میں سب سے پہلا ترجمہ (قرآن)جو دراصل لا طینی ترجمہ کا ترجمہ تھا جو 1648ء سے1688ء تک شائع ہوا۔ اب یہ ناپید ہے۔ پھردوسراترجمہ جارج سیل کے قلم سے لندن میں 1734ء میں شائع ہوا جو اب تک برابر شائع ہوتا آ رہا ہے۔

مترجم محمد اسد (سابق نام:لیوپولڈویز)جولائی 1900ء میں یوکرین کے شہر”لویو”میں پیدا ہوا اور23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا، پھر 1932ء کو پاکستان کا وزٹ کیا اور علامہ اقبال سے ملاقات کی اور یہاں سے1947ء کو واپس گئے اور آخر کا راسپین میں23 فروری 1992ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔موصوف کو بھی انگریزی ترجمہ قرآن کی وجہ سے شہرت ملی اور آپ کی اہم تصانیف میں سے Road to Meccaاور islam at the Cross roadsہیں۔

مترجم محمد مارما ڈیوک ولیم پکتھال1875ء کولندن میں پیدا ہوئے، آ پ ابھی پانچ سال کے تھے کہ والد محترم کا انتقال ہو گیا پھر29 نومبر1917ء کو اسلام لانے کا اعتراف کیا، آ پ سلطنت عثمانیہ کے زبر دست حامی تھے،1920ء کو انڈیا آئے، حنفی المسلک تھے، آپ 1925ء کو بوائز ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر بن گئے، آپ کا یہ قرآن1930ء کو شائع ہوا، اب جو نسخہ میسر ہے اس کے314 صفحات ہیں اس میں ہر سورۃ کے اوپر انگلش میں نام موجودہے، تما م آیات کے نمبر لگا کر صرف انگلش میں ترجمہ کیا گیا ہے۔مئی1936ء کو (corn wall) میں فوت ہوئے

مترجم اے جے آربری، آپ22 مئی1905ء کو پورٹس ماؤتھ میں پیدا ہوئے اور12 اکتوبر1969ء کو فوت ہوئے۔

مترجم عبداللہ یوسف علی، آپ14 اپریل 1872ء کوہندوستان میں پیدا ہوئے، موصوف نے ترجمہ قرآن کا آغاز1934ء کو کیا اور1938ء کو مکمل کیا، آپ نے کینڈا میں پہلی مسجد1938ء میں بنائی،19 مئی1953ء کوانگلستان میں فوت ہوئے۔یہ قرآن329 صفحات پر کنگ فہد کیمپلیکس سے 1987ء کو شائع ہوا، صفحہ نمبر2سے 4 تک فہرست ہے جو Table of Contentsکے عنوان سے ہے، پھر صفحہ نمبر 5 سے سورۃ فاتحہ کے ترجمہ کا آغاز ہے، ہر سورۃ کے اوپر سورۃ کا ترتیبی نمبر اور انگلش میں نام موجودہے، تما م آیات کے نمبر لگا کر صرف انگلش میں ترجمہ کیا گیا ہے پورے قرآن میں کسی جگہ کوئی عربی کا لفظ اور حاشیہ موجود نہیں ہے۔

یہ قرآن دارالسلام اور فہد کمپلیکس سے طبع ہوااسکے مشہور مترجم ڈاکٹر عبدالمحسن ؒ(متوفی14جولائی 2021) ہیں جو 97 سال کی عمر میں فوت ہوئے ہیں،اس کے کل صفحات 467 ہیں، اس کے صفحہ نمبر3 پر اللہ تعالی کے99 ناموں کو انگلش میں لکھ کر وضاحت بھی انگلش میں کی گئی ہے پھر صفحہ نمبر4 پر سورتوں کی فہرست Chaptersکے عنون سے ہے، اس کے بعد آگے صفحہ نمبر7 پر بسم اللہ الرحمن الرحیم عربی میں ہے اس کے بعد ایک ہی صفحہ پر دو حصوں میں برابر انداز سے انگلش میں ترجمہ بڑے فاونٹ میں ہے اور ہر آیت کے نیچے مختصر تشریح چھوٹے فاونٹ میں موجود ہے۔

یہ قرآن کل1101 صفحات پر مشتمل ہے اور ترجمہ ڈاکٹر محسن خان Dr Mohsin Khanنے کیا ہے، اس میں مترجم نے ایک سائیڈ پر عربی متن اور دوسری سائیڈپر انگلش میں ترجمہ تحریر کیا ہے آخری صفحہ پر عربی میں ختم قرآن کی دعا تحریر کی گئی ہے، مکتبہ اور سن اشاعت تحریر نہیں ہے۔

یہ امام احمد رضا خان بریلوی(1858-1921ء) کے اردو ترجمہ کنز الایمان کا انگلش ترجمہ ہے اور انگلش میں ترجمہ کرنے والے پروفیسر شاہ فرید الحق ہیں،ان کا ترجمہ کنز الایمان 1910ء کو مکمل ہو گیا تھا، اس میں صرف انگلش ترجمہ ہے ساتھ عربی متن نہیں ہے اور یہ کل 218 صفحات پر محیط ہے۔

اس کے ابتدائی صفحات پر فہرست ہے پھر صفحہ نمبر5 سے مفتی صاحب کا تفصیلی تعارف ہے اس کے بعد صفحہ نمبر8 سے انگلش میں ترجمہ ہے جس میں تشریح اور عربی متن نہیں ہے یہ کل 566 صفحات پر مشتمل ہے

انگریزی ترجمہ تفسیر احسن الکلام :یہ کل 1037 صفحات پر مشتمل ہے جس کو ڈاکٹر محمد محسن خان اور ڈاکٹر محمد تقی الدین الہلالی نے تیار کیا ہے، اس میں تفسیر طبری، قرطبی اور تفسیر ابن کثیر کا خلاصہ موجود ہے اور اردو ترجمہ حافظ صلاح الدین یوسف اور مولانا عبد الجبار کا ہے، یہ دارالسلام، الریاض والوں کی طرف سے 1429ھ کو شائع ہوا، اس کا ترجمہ صفحہ نمبر 6 سے شروع ہو رہا ہے اور ایک ہی صفحہ میں اوپر تین حصے بنائے گئے ہیں ان میں سے ایک میں عربی متن دوسرے میں اردو ترجمہ اور پھر تیسرے میں انگلش ترجمہ ہے پھر اسی صفحہ کے ذیل میں مختصر تشریح انگلش اور اردو میں دی گئی ہے۔

کئی مشہور تفاسیر مثلاً تفسیر ابن کثیر، تفسیر ماجدی، تفہیم القرآن، معارف القرآن، بیان القرآن، وغیرہ کے بھی انگلش میں تراجم ہو چکے ہیں