کلین بغداد کے محلے کا نام ہے موصوف چونکہ وہاں کے رہائشی تھے اس لئے کلینی مشہور ہیں، یہ کتاب صحاح اربع میں پہلے نمبر پر ہے اس کی آٹھ جلدیں ہیں جن کو موصوف نے تیس سال کی محنت سے مرتب کیا۔ بعض کے بقول اس میں احادیث کی تعداد 16990،16199،15977 ہے، کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے،حصہ اول’الاصول‘، حصہ دوم’ الفروع ‘اور حصہ سوم’ الروضہ‘ کے نام سے ہے۔
آپ نے قُم میں پرورش پائی جو رے کے قریب ہے اس لئے قمی مشہور ہیں، یہ کتاب دو ضخیم جلدوں میں ہے اس کتاب میں فقہی استدلال کے اصولوں پر احادیث کے ذخیرہ کو جمع کیا گیا ہے، اس میں5963، احادیث ہیں۔
آپ طوس میں پیدا ہوئے، یہ کتاب دو ضخیم جلدوں میں ہے، اس میں موجود احادیث ساڑھے تیرہ ہزار کے قریب ہیں۔
یہ کتب اربعہ میں چوتھی اہم کتاب ہے جس پر مذہبِ شیعہ کا دار و مدار اور انحصار ہے۔مولف نے لکھاہے کہ ’’ میں نے اس کتاب کو تین اجزامیں منقسم کیا ہے۔ جزءِ اوّل اور جزءِثانی کا تعلق عبادات سے ہے اور جزءِ ثالث معاملات سے تعلق رکھتی ہے اور اس کے علاوہ دیگر فقہی ابواب شامل ہیں۔ پہلی جلد میں تین سو ابواب ہیں جو ۱۸۹۹؍ احادیث پر مشتمل ہے ا ور جلد دوّم ۲۱۷ ابواب پر مشتمل ہے جن میں احادیث کی تعداد ۱۱۷۷؍ ہے اور جلد سوّم ۳۹۸ ابواب پر مشتمل ہے جن میں احادیث کی کل تعداد ۲۴۵۵؍ ہے یعنی کتاب کے ابواب ۹۲۵ ہیں اور احادیث کی کل تعداد ۵۵۱۱ ہیں۔ میں نے اِن کا شمار اس لیے کیا ہے کہ تعداد میں کمی اور بیشی واقع نہ ہونے پائے۔“ بعد میں جب احادیث کو شمار کیا گیا تو تعدادِ احادیث ۵۵۵۸ بنتی ہے یعنی ۴۷؍ احادیث کا فرق آتا ہے اس کا سبب یہ ہے کہ بعض احادیث کو شیخ الطائفہ نے مکرّر بیان کیا ہے اور انھیں الگ شمار نہیں کیا ہے۔