HEC Recognized Journals

پاکستان  میں شائع ہونے والے تحقیقی مجلات کے لئے وطن عزیز کے اعلی تعلیمی کمیشن (HEC)  کا ایک طے کردہ معیار ،مقرر کردہ فارمیٹ  اور وضع کردہ تحقیقی اصول وشرائط ہیں جن کی پاسداری کرنے والے تحقیقی جرائد کو ان کے نوعیت و حیثیت کی بنیاد پر چار مختلف علمی کیٹگریز (“Z”,”Y”,”X”,”W”)میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے سب سے اعلی کیٹگری  “W”اور سب سے ادنی”Z”ہے ۔ یہ کیٹگریز ان علمی وتحقیقی مجلات کی استنادی حیثیت اور قبولیت کی ترجمانی کرتے ہیں ۔

ریسرچ جرنلز کی اس اعلی ترین کیٹگری کی کا جائزہ عالمی سطح پر ISIلیتی ہے اور یہ اثراتی عامل (Impact Factor)کے حامل ہوتے ہیں۔  HECنے بھی تحقیقی جرائد کے لئے بعض شرائط مقرر کر رکھی ہیں ۔ چونکہ پاکستان بھر سے علوم اسلامیہ میں تا حال “W”زمرہ میں کوئی بھی تحقیقی مجلہ شامل نہیں لہذا اگلے تین زمرہ جات (X,Y,Z)کو متعارف کرواتے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ تینوں زمرہ جات کے رسالہ جات اثراتی عامل( Impact Factor) کے حامل نہیں ہوتے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی موجودہ پالیسی کے مطابق اس کیٹگری میں ان تحقیقی جرائد کو شامل کیا جاتا ہے جو اثراتی عامل کے سوا HECکی وضع کردہ بقیہ مجلاتی معیار (Journal Criteria)پر پورا اترتے ہیں ۔ ان میں شائع ہونے والے ہر تحقیقی مقالے کا دو بین الاقوامی ماہرین مضمون اور ایک قومی ماہر مضمون سے تجزیہ شدہ اور مجلے کا HECسے منظور شدہ کم از کم تین یا زیادہ اشاریاتی ایجنسیز سے ملخص شدہ (Abstracted)اور اشاریہ شدہ(Indexed)ہونا ضروری ہے ۔علوم اسلامیہ کے صرف تین جرائد اس کیٹگری میں شامل ہیں ۔

یکم جولائی 2018ء سے جامعات میں TTS(Tenure Track System)پر ٹیچنگ فیکلٹی بالخصوص ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی اسامیوں پر تعیناتی (Appointment) یا ترقی(Promotion) کے لئے Xکیٹگری یا اس سے ارفع زمرہ کے تحقیقی جرائد میں مطلوبہ مقالات کا شائع ہونا ضروری اور قابل قبول ہے ۔ اس کے علاوہ BPS(Basic Pay Scale)اسامیوں پر تعیناتی اور HECکے توثیق شدہ (Approved) سپر وائزر کی اہلیت کے لئے بھی قابل قبول ہے ۔

Yکیٹگری جرائد کے ہر مقالے کا ایک بین الاقوامی ماہر مضمون اور ایک قومی ماہر مضمون سے تجزیہ شدہ ہونا اور مجلے کا HECسے منظور شدہ کم از کم دو یازیادہ انڈکسنگ ایجنسیز سے ملخص شدہ و اشاریہ شدہ ہونا ضروری ہے ۔

یکم جولائی 2018ء سے جامعات میں BPSپر ٹیچنگ فیکلٹی بالخصوص ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کی اسامیوں پر تعیناتی یا ترقی کے لئے اور ڈاکٹریٹ ریسرچ ورک میں مطلوب پبلی کیشنز کے لئے” “Yیا اس سے ارفع زمرہ کے جرائد میں مطلوبہ تحقیقی مقالوں کا شائع ہونا ضروری  اور قابل قبول ہے ۔یہ کیٹگری HECکے توثیق شدہ (Approved) سپر وائزر کی اہلیت کے بعض شرائط کو بھی پورا کرتی ہے۔ HECنوٹیفیکیشن کے مطابق Yکیٹگری کے مقالات پاکستانی علاقائی زبانوں (پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی، براہوی، سرائیکی، فارسی وغیرہ) میں BPSاسامیوں پر تعیناتی و ترقی اور Ph.Dمقالے میں مطلوبہ پبلی کیشنز کے لئے بھی قابل قبول تصور کئے جاتے ہیں ۔

شش ماہی، البصیرہ اسلام  آباد،2012ء        

شش ماہی ،پشاور اسلامیکس،پشاور،2010ء 

سہ ماہی ، فکرو نظر، اسلام  آباد،1963ء

شش ماہی، الاضواءلاہور،1990ء

شش ماہی، الایضاح ، پشاور،1993ء

شش ماہی ،التفسیر،کراچی،2005ء۔

شش ماہی، القلم، لاہور،1995ء۔

شش ماہی،مجلہ علوم اسلامیہ،بہاولپور،1975ء            

الآفاق اسلامی و تحقیقی مجلہ، 2022ء

Journal of Islamic and Religious Studies, University of Haripur.

Journal of Islamic Studies  (Oxford Centre for Islamic Studies,Oxford Univesity)

Journal of Religious and Social Studies, School of Religious and Social Studies, Faisalabad.