Introduction to the descendants of holy Prophet

نبیؐ کی کل اولاد میں سے تین بیٹے حضرت قاسم، حضرت عبد اللہ اور حضرت ابراہیم تھے جبکہ چاربیٹیاں حضرت زینب، رقیہ، ام کلثوم اور فاطمہؓ  تھیں اور یہ تمام سوائے ابراہیم کے حضرت خدیجہ کے بطن سے تھے، جن کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔

یہ آپؐ کی اولاد میں سے پہلے بیٹے تھے جو بعثت سے پہلے ہی  دوسال کی عمر میں فوت ہو گئے اسی کی مناسبت سے آپؐ کی کنیت ابو القاسم تھی، مکہ میں یہ پیدا ہوئے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔

آپؓ نبوت کے بعد پیدا ہوئے اور ایک سال چھ ماہ آٹھ دن زندہ رہے اور طائف میں وفات پائی۔

حضورؐ کی آخری اولاد حضرت ابراہیم ہی تھے جو ماریہ قبطیہ کے بطن سے8ہجری کو پیدا ہوئے، یہ سولہ ماہ زندہ رہے پھر 10 ہجری کو انتقال فرمایا۔آپ ؐ کی  زوجہ حضرت ماریہ قبطیہ مدینہ کے قریبی بستی عالیہ میں رہتی تھیں۔

آپؐ کی سب سے بڑی بیٹی تھیں یہ بعثت سے دس سال قبل پیدا ہوئی تھیں ان کا نکاح ابو العاص بن ربیع جو کہ خالہ زاد تھا ان کے ساتھ ہو اپھر8 ہجری کوان کا انتقال ہوا اس وقت آپ کی عمر تقریبا 31 سال تھی۔ان کے دو بچے تھے ایک بیٹا علی اور دوسری بیٹی امامہ تھی۔آپ ؓ  کا نماز جنازہ نبیؐ نے خود پڑھایا تھا۔

دوسری بیٹی ہیں یہ نبوت ملنے سے سات سال قبل اور حضرت زینب سے تین سال بعد پیدا  ہوئیں۔ ان کا پہلا نکاح ابو لہب کے بیٹے عتبہ سے ہوا تھا، آپ ؐ کی تیسری بیٹی ام کلثوم ؓ کا نکاح ابو لہب کے دوسرے بیٹے شیبہ سے ہواتھا۔نبوت کے اعلان کی وجہ سے انہوں نے طلاق دے دی پھر آپؐ نے حضرت رقیہؓ  کا نکاح حضرت عثمان ؓ سے کر دیا، ہجرت حبشہ میں آپ اپنے خاوند کے ساتھ شامل تھیں، پھر2 ہجری کو غزوہ بدر کے موقع پر ان کا انتقال ہوا  اسوقت آپ کی عمر22 سال تھی۔ان کی اولاد میں ایک بیٹا عبد اللہ تھا جو چھ سال کی عمر میں فوت ہو گیا تھا۔

آپؐ کی تیسری بیٹی ہیں ان کا نکاح ربیع الاول میں حضرت عثمان ؓ سے ہوا تھا، شعبان 9 ہجری میں ان کی وفات ہوئی، اولاد کوئی بھی نہیں تھی۔ان کا جنازہ نبیؐ نے خود پڑھایا۔

سب سے چھوٹی بیٹی تھیں جو مکہ مکرمہ میں نبوت کے ایک سال بعد پیدا ہوئی تھیں، مشہور روایت کے مطابق14 سال کی عمر میں ذوالحجہ2 ہجری کو حضرت علیؓ سے نکاح ہوا۔ آپ کی وفات23 سال کی عمر میں رمضان 11ہجری کو ہوئی تھی۔آپ کی اولاد میں سے حسن، حسین، محسن، ام کلثوم اور زینب ؓ تھے۔ان کا جنازہ حضرت ابو بکر صدیق ؓنے پڑھایا۔

نبیؐ کے نوچچے اور چھ پھوپھیاں تھیں :1۔ابو طالب، 2۔ زبیر، 3۔ عبداللہ،4۔عباس،5۔ ضرار،6۔ حمزہ،۔ 7۔مقوم،    8۔ابو لہب عبد العزی،9۔ حارث، 10۔ غیداق۔  پھوپھیاں:1۔ صفیہ،2۔ ام حکیم بیضاء،3۔ عاتکہ، 4۔ امیمہ، 5۔ اروی،6۔ برہ۔ آپؐ کے چچاوں میں سے صرف حمزہؓ اور عباس ؓ نے اسلام قبول کیا اور پھوپھیوں میں صرف حضرت صفیہؓ مسلمان ہوئیں۔