Seerat-ul-Nabi

مطالعہ سیرت النبی ﷺ (نصاب ایم اے اسلامیات)

مطالعہ سیرت النبی ﷺ میں اول حصہ وہ ہے جو تاریخِ اسلام اور خلافت کے نصاب میں شامل ہوتا ہے، جو کہ درج ذیل ہے؛

(الف) سیرت  شناسی:حضرت محمد ﷺ  اور سر زمین عرب:

ظہور اسلام کے وقت عرب کی سر زمین، معاشرتی و معاشی اور سیاسی حالات، مطالعہ سیرت کی اہمیت، نبی کریم ؐکی ابتدائی زندگی اور بعثت، سیرت نبویؐ کے مکی عہد میں دعوت نبویؐ کی راہ میں حائل مشکلات، قریش مکہ کی مخالفت، صحابہ کرامؓ کی استقامت و بامردی، ہجرت حبشہ، معراج نبویؐ، ہجرت مدینہ، مدنی زندگی، اہل کتاب اور دیگر مسلم اور عرب قبائل سے تعلقات، اسلامی ریاست کی ابتداء، نبی کریمؐ کی مخالفین اسلام کے خلاف کاروائیاں، غزوات کے مقاصد، حکمت عملی، تعلیمات نبوی ؐ کے اہم پہلو، نبی کریمؐ کی ریاستی و سیاسی پالیسی، خطبہ حجۃ الوداع، آپ کی خانگی زندگی، اخلاق کریمانہ، آپؐ کی نبوی جدوجہد اور کامیابیاں۔

جبکہ دوسرا حصہ مکمل ایک پرچہ ہے، یہ حصہ سیرت نگاری سے متعلقہ ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے؛

سیرت کا لغوی و اصطلاحی مفہوم

سیرت کے بنیادی اور ثانوی ماخذ

سیرت نگاری کا آغاز و ارتقاء

سیرت نگاری کے اصول و مبادی

سیرت نگاری کے منہاج

سیرت نگاری دور رسالت اور عہدِ خلافت راشدہ میں

سیرت نگاری دور بنو امیہ اور بنو عباس میں

برصغیر میں سیرت نگاری

پاکستان میں سیرت پر ہونے والے کام کا جائزہ

سیرت نگاری کے عصری رجحانات

مشہور سیرت نگار اور ان کی کتب کا تفصیلی جائزہ

مجوزہ کتب

الطبقات الکبریٰ از ابن سعد، تاریخ الرسل والملوک از ابن جریر طبری، السیرۃ النبویہ از ابن ہشام، البدایۃ والنھایۃ از ابن کثیر، الکامل فی التاریخ از ابن اثیر، الرحیق المختوم از صفی الرحمان مبارکپوری، اسوہ حسنہ از محمد ظفیر الدین، عہد نبویؐ کے میدان جنگ از برگیڈئیر گلزار احمد، حیات رسول امی از خالد مسعود، عہد نبوی ؐ میں نظام حکمرانی از ڈاکٹر محمد حمید اللہ، رسول اللہؐ کی سیاسی زندگی از ڈاکٹر محمد حمید اللہ، خلق عظیم از ڈاکٹر خالد علوی،حضرت معاویہؓ اور تاریخی حقائق از محمد تقی عثمانی، سیر الصحابہ از دار المصنفین اعظم گڑھ، سیرت النبیؐ از شبلی نعمانی و سید سلیمان ندوی، محاضرات سیرت از ڈاکٹر محمود احمد غازی، تاریخ اسلام از معین الدین ندوی، روح اسلام (اردو ترجمہ) از سید امیر علی،تاریخ اسلام از اکبر شاہ نجیب آبادی، تاریخ الاسلام السیاسی (اردو ترجمہ مسلمانوں کی سیاسی تاریخ) از ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن، النظم الاسلامیہ (اردو ترجمہ مسلمانوں کا نظام مملکت )از ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن،انسان کامل از ڈاکٹر خالد علوی، حیاۃ محمد صلعم از محمد حسین ہیکل، ابوبکر صدیق از محمد حسین ہیکل، عمر فاروق اعظم از محمد حسین ہیکل، دنیائے عرب نجلا عز الدین، سیرت الرسول از سید نواب علی، ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ از ثروت صولت، ضیاء النبی از پیر محمد کرم شاہ الازہری