Study of Religions

مطالعہ مذاہبِ عالم / تقابل ادیان (نصاب ایم اے اسلامیات)

اول ۔دین ومذہب

مذہب کی ضرورت و اہمیت پر دلائل، قرآن مجید، حدیث نبوی ﷺ، مسلم فلاسفہ و متکلمین اور دیگر علماء کے دلائل۔ غیر مسلم مفکرین اور اثبات مذہب۔ مذہب کی ضرورت پر سائنسدانوں کے دلائل۔ (مذہب اور سائنس)سیکولر ازم، الحاد ودھریت

مسلم ماہرینِ مذاہب عالم کی فکر  و کتب کا تعارف

عبدالکریم شہرستانیؒ۔ علامہ ابن حزمؒ۔ امام ابن تیمیہؒ۔ مولانا ثناء اللہ امر تسریؒ۔ ڈاکٹر احمد شلبیؒ۔ قاضی سلیمان منصور پوریؒ

دوم۔ہندو مت

بت پرستی، ویدک ہندو دھرم، ذات پات کا نظام، برہمن، اپنشد، وید، فلسفہ یوگ، فلسفہ ویدانت، نجات کے طریقے، کرم مارگ، جنان مارگ، بھگتی مارگ، جدید ہندو دھرم، اسلامی دینی افکار کے ہندو دھرم پر اثرات۔ مجموعی ہندوانہ انداز فکر و طرز زندگی کا جائزہ۔

سوم ۔بدھ مت

ہندو دھرم میں تحریک ہائے بدعت، جین مت اور بدھ مت، بدھ کے زمانہ کے مخصوص حالات زندگی، نروان، بدھ کی تعلیمات، بدھ مت کا فروغ اور اشاعت،دو مشہور فرقے، ھنایانہ مہایانہ، بدھ مکاتب فکر کے اہم رجحانات۔

چہارم ۔سکھ مت

سکھ مت کا مختصر تعارف (مذہبی رسومات و تہوار)، گرو نانک، تعارف و تعلیمات، گرنتھ صاحب۔

پنجم ۔سماوی ادیان کا ایک تعارف

وحی کا امتیاز و اہمیت، تصور نبوت، حضرت ابراہیمؑ، سامی ادیان میں ان کا مقام (بائبل اور قرآن کی روشنی میں) حالات زندگی۔

ششم۔یہودیت

وجہ تسمیہ، موسیٰ  علیہ السلام سے پہلے کلدانیوں کا مذہب، ٹوٹم پرستی، قبیلوی مذہب، حضرت موسیٰ کے حالات زندگی اور نبوی اصلاحات، یہودیت کا آغاز و ارتقاء، یونانی اثرات، دینی ادب، عہد نامہ قدم، عروج و زوال، جدید تحریک صہیونیت اور اس کے عزائم

ہفتم۔عیسائیت

عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے یہود کی دینی حالت، حضرت عیسیٰؑ کے حالات زندگی اور تعلیمات (اناجیل و قرآن کی روشنی میں) حضرت مسیحؑ اور ان کے حواریوں کی تبلیغی مساعی اور ان کے اثرات، پولوس عیسائیت کا دور، عقائد کا ظہور، ابنیت مسیح، کفارہ،تثلیث،عہد نامہ جدید، عبادات و اخلاقیات، مذہبی مجالس اورتشکیل عقائد ،پایائیت کا ارتقاء روحانیت کا ظہور مشرقی و مغربی عیسائیت،عہد بہ عہد عیسائیت، تحریک اصلاح کلیسا، عصر حاضر میں مسیحیت۔

ہشتم۔اسلام

حضرت محمد ﷺ کی بعثت سے قبل عربوں کے عقائد، اخلاق اور طریق عبادت بعثت محمدی کے عقلی دلائل۔ آپ کی زندگی اور تعلیمات، کردار کی علامت، تمام انبیاء کرام علیہم السلام میں آپ ﷺ کا منفردومقام قرآن کریم تفصیلی تعارف، دیگر الہامی وغیر الہامی کتب سے موازنہ، قرآن کے خصائص، دیگر دینی ادب اور فقہی مکاتب فکر، دین اسلام آخری اور مکمل ضابطہ حیات۔

1.      ختم نبوت                   

2.      ناموسِ رسالت کا اسلامی تصور و عقیدہ

مجوزہ کتب

مقارنۃ الادیان الہند الکبری از ڈاکٹر احمد شلبی، محاضرات فی مقارنۃ الادیان از ابو زہرہ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری، اظہار الحق (اردو ترجمہ بائبل سے قرآن تک) رحمت اللہ کیرانوی، تاریخ مذاہب از پروفیسر رشید احمد، یہودیت، قرآن کی روشنی میں از سید ابو الاعلیٰ مودودی، کتاب الفصل فی الملل والاھواء والنحل از ابن حزم، الملل والنحل از امام الشھرستانی، دنیا کے بڑے مذہب از عماد الحسن آزاد فاروقی، اردو دائرۃ معارف اسلامیہ (متعلقہ حصے) دانش گاہ پنجاب۔

·         Encyclopedia of Britannica by Relevant portions

·         Encyclopedia of Islam Urdu/English by Relevant portions

·         Encyclopedia of Religions of Ethics by Relevant portions

·         History of Religions by  G.F. Moor

·         Introduction to Islam by Dr. Hamidullah

·         The Ideology of Islam by  Khalifa Abdul Hakeem.