Usool-e-Fiqh Books

یہ کتاب سب سے پہلے منظر عام پر آئی۔

امام عبد العزیز البخاریؒ 730ھ کی شرح کشف الاسرار سب سے مشہور ہے ،یہ بھی مطبوع ہے ،

موصوف ؒ رے میں پیدا ہوئے تھے اور بغداد میں وفات پائی، آپؒ حنفی علماء میں سے شمار ہوتے ہیں )۔

 (موصوف ؒ ما وراء النھر کے علاقہ شاش میں پیدا ہوئے تھے اور344ھ بمطابق 937ء کو مصر میں وفات پائی ، آپ ؒ اپنے دور کے مشہور حنفی امام اور قاضی رہے )۔

یہ امام ابو الحسین محمد بن علی معتزلی (م436ھ) کی مشہور کتاب ہے۔

آپؒ اندلس کے شہر قرطبہ میں پیدا ہوئے تھے، موصوف ؒ فقہ ظاہری کے امام سمجھے جاتے ہیں ، آپؒ کی وہ کتابیں جن سے فقہ ظاہری کو شہرت ملی وہ المحلی، الاحکام، اور اصول الاحکام ہیں )۔

آپؒ طوس میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی طوس اور نیشا پور میں حاصل کی ، آپؒ اپنے زمانہ کے مشہور فلسفی تھے،آپؒ کی دیگر مشہور تصانیف میں سے احیاء العلوم،تحافۃ الفلاسفۃ، کیمیائے سعادت اور مکاشفۃ القلوب ہیں)۔

آپؒ البزدہ جو کہ نسف کے قریب ایک قلعہ ہے وہاں پیدا ہوئے ، آپؒ حنفی فقہ کے امام ہیں،آپؒ کی دیگر مشہور کتب میں سے المبسوط، شرح الجامع الکبیر و الصغیر اورغناء الفقہ وغیرہ ہیں )

آپؒ سرخس میں پیدا ہوئے اور دمشق میں فوت ہوئے تھے، آپؒ نمایاں حنفی علماء میں سے شمار ہوتے ہیں، آپؒ کو المبسوط کی وجہ سے بھی بڑی شہرت ملی)۔

آپؒ دمشق میں پیدا ہوئے اور قاہرہ میں فوت ہوئے،موصوف نے بہت سے اہم موضوعات پر قلم اٹھا یا، قیمتی اور نادر معلومات درج فرمائیں )۔یہ کتاب فقہ شافعی کی نمائندہ کتاب ہے، مولف کا مشہور لقب “سلطان العلماء” تھا۔

اس کتاب میں ان کے بیٹے شیخء شہاب الدین عبد الحلیم اور پوتے شیخ الاسلام تقی الدین احمد بن عبد الحلیم بھی شریک ہیں۔

آپؒ قلعہ دمشق ملک شام میں بحالت قید فوت ہوئے تھے،موصوف ؒ حنبلی فقہ کے امام سمجھے جاتے ہیں )۔

آپ ؒ کا تعلق بھی دمشق سے ہے، موصوف ؒ ابن تیمیہ کے مشہور شاگرد ہیں  اور فقہ حنبلی کے قائل ہیں )

(آپ ؒ 790ھ کو غرناطہ میں فوت ہوئے، موصوف ؒ فقہ مالکی کے قائل تھے )۔

آپؒ ہندوستان کے شہر بہار میں پیدا ہوئے تھے، موصوف ؒ بہت بڑے حنفی امام سمجھے جاتے ہیں

شوکانی کا لفظ شوکان گاوں کی طرف منسوب ہے جو صنعا ء سے ایک دن کی مسافت پر ہے۔ان کی ایک اور کتاب البدر الطالع بھی ہے۔

موصوف بغداد میں پیدا ہوئے اور یمن میں فوت ہوئے، آپؒ عراق کے حنفی علماء میں کافی شہرت کے عالم سمجھے جاتے ہیں ،موصوف نے دیگر کئی اہم عنوانات پر بھی قلم اٹھا یا اور قیمتی معلومات درج کیں